Activities

آل انڈیا ملی اتحاد کونسل کی قومی مجلس منتظمہ کی تشکیل

آل انڈیا ملی اتحاد کونسل کی قومی مجلس منتظمہ کی تشکیل

آل انڈیا ملی اتحاد کونسل کی قومی مجلس منتظمہ کی تشکیل کے لیے ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت کونسل کے صدر مولانا سلمان خوشتر حلیمی نے کی جب کہ نشست کی کارروائی کونسل کے جنرل سیکریٹری مولانا غفران ساجد قاسمی نے چلائی، نشست کا آغاز حافظ محمد مشتاق فاروقی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، بارگاہ نبوت میں نعت نبی کا نذرانہ قاری اعجاز احمد چشتی قادری نے پیش کیا، نشست کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے مولانا غفران ساجد قاسمی نے کہا کہ آل انڈیا ملی اتحاد کونسل کا قیام گذشتہ دنوں عمل میں آیا جس کے بنیادی مقاصد میں امت مسلمہ کے تمام مسالک و مکاتب فکر کو کلمہ واحدہ کی بنیاد پر کم از کم مشترکہ پروگرام کے تحت ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے اور امت مسلمہ کو ملی مسائل کے حل کے لیے ایک آواز بنانا ہے، جب تک ہم متحد ہوکر اپنی اواز بلند نہیں کریں گے ہمارے مسائل جوں کے توں ہی رہیں گے، اتحاد زندگی ہے اور انتشار موت ہے، ہمیں اپنے اندر اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا ہے، انہی مقاصد کو بروئے کار لانے کے لیے آل انڈیا ملی اتحاد کونسل کا قیام عمل میں آیا ہے، قیام کے وقت تین اہم عہدوں کا انتخاب ہو چکا تھا جس کے تحت مولانا سلمان خوشتر حلیمی کو صدر، مولانا غفران ساجد قاسمی کو جنرل سکریٹری اور مولانا عارف ثاقبی کو خازن منتخب کیا گیا تھا، اب چونکہ کونسل کے دائرہ کار کو بڑھانا ہے اور کونسل کو مضبوط بنانے کے لیے اس کا رجسٹریشن بھی ضروری ہے تو اس مقصد کے لیے مجلس منتظمہ کی تشکیل ناگزیر تھی، اسی لیے آج کی نشست بلائی گئی ہے، صدر مجلس کی اجازت سے انتخابی کارروائی شروع کی گئی، سب سے پہلے نائب صدر کے لیے اتفاق رائے سے مدرسہ فاروقیہ گوونڈی کے مہتمم مولانا شکیل ندوی کا نام پیش کیا گیا جسے شرکا نے منظور کیا، اس طرح مولانا شکیل ندوی کو کونسل کا سینئر نائب صدر منتخب کیا گیا، دوسرے نائب صدر کے لیے مولانا ثناء اللہ سلفی کا انتخاب کیا گیا اور تیسرے نائب صدر کے لیے محمد شاہد خان کو منتخب کیا گیا، شرکاء مجلس نے سبھی ناموں پر اتفاق کیا، جوائنٹ سکریٹری کے لئے مولانا محمد اسلم قاسمی اور مولانا ثناءاللہ غازی کو متفقہ طور پر منتخب کیا گیا، معاون خازن کے لیے سمیر فیصل خان کا انتخاب ہوا، ان تمام انتخابات کو صدر نے اپنی منظوری سے نوازا، مولانا محمد نصراللہ قاسمی اور قاری اعجاز قادری چشتی کو کونسل کا رکن تاسیسی منتخب کیا گیا، اس موقع پر کونسل کو چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن کرانے کے لئے لائحہ عمل بنایا گیا اور رجسٹریشن کی ذمہ داری صدر کونسل مولانا سلمان خوشتر حلیمی اور جنرل سیکریٹری مولانا غفران ساجد قاسمی کو سونپی گئی اور طے کیا گیا کہ جتنی جلد ممکن ہو وکیل سے رابطہ کرکے رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرلیا جائے، اس نشست میں ریاستی یونٹوں کی تشکیل پر بھی غور و خوض کیا گیا، جلدہی ریاستی یونٹوں کی تشکیل کی جائے گی، اخیر میں سینئر نائب صدر مولانا شکیل ندوی کی دعا پر نشست کا اختتام ہوا.

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments