International

ماسکو میں گاڑی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں روسی جنرل ہلاک

ماسکو میں گاڑی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں روسی جنرل ہلاک

روس میںحکام کا کہنا ہے کہ ماسکو میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں ملک کی فوج کے ایک جنرل ہلاک ہو گئے ہیں۔ روس کی ’انویسٹیگیٹیو کمیٹی‘کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فانیل سروروف پیر کی صبح اُس وقت ہلاک ہوئے جب ایک کار کے نیچے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔ انویسٹیگیٹو کمیٹی نے مزید بتایا کہ جرنل سروروف مسلح افواج کے محکمہ آپریشنل ٹریننگ کے سربراہ تھے۔ کمیٹی کے مطابق اس معاملے میں ایک پہلو یہ بھی زیرِ غور ہے کہ کیا اس واقعے میں یوکرینی خفیہ اداروں کا ممکنہ کردار ہے۔ یوکرین کی جانب سے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق تفتیش کاروں کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے، جو روسی دارالحکومت کے جنوبی حصے میں واقع ہے۔ روسی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ دھماکہ ایک رہائشی عمارت کے قریب کار پارک میں ہوا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments