International

ماسکو کے ٹرین سٹیشن کے باہر مبینہ خود کش حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، دو زخمی

ماسکو کے ٹرین سٹیشن کے باہر مبینہ خود کش حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، دو زخمی

روسی حکام کا کہنا ہے کہ منگل کو ماسکو میں ایک ٹرین سٹیشن کے باہر ہونے والا دھماکہ دراصل ایک خودکش حملہ تھا۔ روس کی وزارتِ داخلہ کے مطابق اس حملے میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھے۔ روس کی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ سرکاری اہلکار اپنی گاڑی میں شہر کے شمال میں واقع سوویولوسکی اسٹیشن سکوائر کے اطراف گشت کر رہے تھے اور اس دوران ’ایک نامعلوم شخص‘ نے ’ایک ڈیوائس کو دھماکے سے اُڑا دیا۔‘ دھماکے کے پیچھے وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہو سکا ہے۔ روسی تحقیقاتی کمیٹی کی ترجمان سویتلانا پیترینکو کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد مشتبہ شخص اور پولیس اہلکار دونوں موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔ پیترینکو کا مزید کہنا تھا کہ مبینہ حملہ آور کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے اور یہ بھی جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کہیں اس کا کوئی ساتھی تو موجود نہیں۔ ماسکو کے مقامی اسٹیشن رین ٹی وی کو ایک نام ظاہر نہ کرنے والے ذریعے نے بتایا کہ حملہ آور روسی شہری تھا۔ روسی حکام نے تاحال دھماکہ خیز مواد کے بارے میں کوئی اضافی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments