International

ہماری فوج کسی بھی وقت اپنے دشمنوں کیخلاف حملہ کرسکتی ہے، اسرائیل

ہماری فوج کسی بھی وقت اپنے دشمنوں کیخلاف حملہ کرسکتی ہے، اسرائیل

اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ اُن کی فوج کسی بھی وقت اپنے دشمنوں کے خلاف حملہ کرسکتی ہے۔ آرمی چیف ایال زمیر نے اپنے بیان میں کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کی حماس کے ساتھ جنگ شروع ہوئی لیکن بعد میں یمن اور ایران سمیت دیگر بھی اس میں شامل ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں بھی ضرورت ہوگی وہ حملہ کریں گے اور اسرائیل دشمن کے خلاف کارروائی سے کبھی نہیں ہچکچائے گا۔ انہوں نے ایران پر الزام لگایا کہ اس نے اسرائیل کے خلاف کچھ لوگوں کو مالی اور عسکری مدد فراہم کی اور اسرائیل کو تباہ کرنے کے منصوبوں کے پیچھے کھڑا رہا۔ واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران پر ایک اور حملے کا امکان رد نہیں کرسکتے، ہم اس کے لیے تیار بھی ہیں بلکہ پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments