International

مارکو روبیو کی یوکرینی وفد سے ملاقات نتیجہ خیز سیشن قرار

مارکو روبیو کی یوکرینی وفد سے ملاقات نتیجہ خیز سیشن قرار

خارجہ مارکو روبیو نے یوکرینی وفد سے فلوریڈا میں ملاقات کو نتیجہ خیز سیشن قرار دیا ہے۔ یوکرینی سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری رستم عمروف کی قیادت میں وفد نے مارکو روبیو ملاقات کی۔ مارکو روبیو نے بتایا کہ یوکرینی وفد سے بات چیت کا ایک اور نتیجہ خیز سیشن ہوا ہے، یوکرینی وفد کے سربراہ نے بھی بات چیت کو کامیاب قرار دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات جنیوا مذاکرات اور رواں ہفتے کے واقعات کا تسلسل ہے، مگر ابھی مزید کام کرنا باقی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے خصو صی ا یلچی اسٹیو وٹکوف آج ماسکو جائیں گے جہاں ان کی روسی صدر پیوٹن سے منگل کو بات چیت کا امکان ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments