واشنگٹن (24 فروری ): امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا اسرائیل کا دورہ مؤخر ہو گیا۔ مارکو روبیو نے اسرائیل کا دورہ بغیر وجہ بتائے مؤخر کر دیا ہے، روبیو کو رواں ہفتے اسرائیل کا دورہ کرنا تھا، تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے سیکیورٹی صورت حال کے باعث دورہ منسوخ کیا ہے۔ مارکو روبیو کو ہفتہ کو اسرائیل پہنچنا تھا لیکن اب وہ متوقع طور پر 2 مارچ کو اسرائیل پہنچیں گے۔ یعنی اب روبیو کا دورہ امریکا ایران جوہری مذاکرات کے تیسرے دور کے بعد ہوگا، جو جمعرات کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہونے والے ہیں۔ پچھلے دو ادوار کی مانند جمعرات کے مذاکرات بھی عمانی حکام کی نگرانی میں ہوں گے اور ان میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی ( ) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کی شرکت بھی متوقع ہے۔ ایرانی حکام سے توقع ہے کہ وہ ملاقات سے قبل امریکی وفد کو جوہری معاہدے سے متعلق ایک جامع تجویز پیش کریں گے۔ اس تجویز کا امریکی حکام جائزہ لیں گے اور اس پر عمان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے دوران گفتگو کی جائے گی۔ اتوار کو شائع ہونے والی نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے بتایا ہے کہ اگر مذاکرات کے نتیجے میں ایران جوہری سرگرمیوں میں کمی کے حوالے سے ٹرمپ کے مطالبات کے سامنے ’’سر تسلیمِ خم‘‘ کرنے سے انکار کر دے گا، تو امریکی صدر ایران کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے ایک بڑے حملے پر بھی غور کر چکے ہیں۔ اتوار ہی کی روئٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران حملوں سے بچنے اور امریکی پابندیوں میں نرمی کے حصول کی خاطر جوہری معاملات میں رعایتیں دینے پر آمادہ ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ