National

مہادیو آن لائن گھپلہ معاملے میں ای ڈی کے چھاپے

مہادیو آن لائن گھپلہ معاملے میں ای ڈی کے چھاپے

نئی دہلی، 21 اپریل : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پیر کو کہا کہ اس کی رائے پور برانچ نے 'مہادیو آن لائن بک بیٹنگ ایپ' معاملہ میں منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) 2002 کی دفعات کے تحت دہلی، ممبئی، اندور، احمد آباد، چندی گڑھ، چنئی اور سمبل پور (اوڈیشہ) میں واقع مختلف مقامات پر تلاشی مہم چلائی۔ تلاشی مہم کے دوران 3.29 کروڑ روپے کی نقد رقم، مختلف قابل اعتراض دستاویزات اور الیکٹرانک ریکارڈ ضبط کیے گئے اور 573 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے سیکیورٹیز/بانڈز/ڈیمیٹ اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا گیا۔ ای ڈی کے مطابق یہ کارروائی 16 اپریل کو کی گئی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments