International

مادورو کارروائی کے دوران ’ڈسکمبوولیٹر‘ نامی خفیہ ہتھیار استعمال ہوا: ٹرمپ کا دعویٰ

مادورو کارروائی کے دوران ’ڈسکمبوولیٹر‘ نامی خفیہ ہتھیار استعمال ہوا: ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نِکولس مادورو کو گرفتار کرنے دوران امریکا نے جس خفیہ ہتھیار کا استعمال کیا تھا اس کا نام ’ڈسکمبوولیٹر‘ ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو کے دوران ’ڈسکمبوولیٹر‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ہتھیار نے وینزویلا کے دفاعی آلات کو ناکارہ بنا دیا تھا اور دشمن کے روسی و چینی میزائل ایکشن میں نہیں آسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ وہ چیز ہے جس پر میں بات نہیں کر سکتا‘، اور تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پہلے بھی دعویٰ کیا تھا کہ کارروائی کے دوران کاراکاس کی تقریباً تمام لائٹس بند کر دی گئی تھیں لیکن طریقہ بتانے سے گریز کیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امریکا منشیات کارٹل کے خلاف زمینی فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا اور یہ ممکن ہے کہ یہ کارروائیاں میکسیکو یا وسطی امریکا تک پھیل سکتی ہیں۔ صدر ٹرمپ کا یہ دعویٰ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مادورو کو وفاقی مقدمات کے سلسلے میں نیویارک میں گرفتار کر کے جیل میں رکھا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments