امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو تازہ ترین دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ طاقتور اور بڑے امریکی بحری جہاز مشرق وسطیٰ کے اس ملک کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ان سے ایران سے متعلق موجودہ پوزیشن کے بارے میں سوال کیا گیا تو صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس حوالے سے حتمی بات نہیں کہہ سکتے تاہم ان کے بقول بڑی اور مضبوط امریکی کشتیاں وہاں کی جانب جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی قابل قبول معاہدے تک پہنچنے کی امید رکھتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایسا مذاکراتی معاہدہ ممکن ہو جو جوہری ہتھیاروں سے پاک ہو تو ایران کو اسے قبول کر لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین نہیں کہ ایران ایسا کرے گا یا نہیں لیکن بات چیت جاری ہے اور سنجیدگی کے ساتھ ہو رہی ہے۔ دوسری جانب تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے ارکان نے اتوار کے روز ہونے والے اجلاس کے دوران پاسداران انقلاب کی وردیاں پہن کر امریکہ کے خلاف نعرے لگائے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے یکم فروری کو اعلان کیا کہ یورپی ممالک کی افواج دہشت گرد گروہ ہیں۔ یہ بیان یورپی یونین کی جانب سے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ میں مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی کمک کی ایسی تصویر پیش کی گئی ہے جس کے مطابق اگر سیاسی فیصلہ ہوا تو واشنگٹن تہران کے خلاف فوجی حملے کے لیے تیار ہے۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ