International

ہم طویل جنگ کیلئے مکمل تیار ہیں، ترجمان ایرانی وزارتِ دفاع

ہم طویل جنگ کیلئے مکمل تیار ہیں، ترجمان ایرانی وزارتِ دفاع

ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر رضا طلائى نے کہا ہے کہ ہم طویل جنگ کے لیے مکمل تیار ہیں، دانشمندی نہیں کہ ہم ابتدا ہی میں اپنے مؤثر ہتھیار استعمال کریں۔ بریگیڈیئر رضا طلائى نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دشمن کا اسلحہ ذخیرہ محدود ہے سب اس سے واقف ہیں، دشمن کو غلط فہمی تھی کہ ایرانی عسکری قوت رہبر کی شہادت کے ساتھ ختم ہوجائےگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے حملے کے پہلے روز شدید مزاحمت کرکے دشمن کو حیرت میں ڈال دیا۔ دوسری جانب ایران کے شہر قُم میں مجلس خبرگان رہبری کی عمارت بھی امریکا اور اسرائیل کے حملے میں تباہ ہوگئی۔ مجلس خبرگان رہبری ایرانی سپریم لیڈر کا انتخاب کرتی ہے، جبکہ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق تہران کے انقلاب اسکوائر پر بھی بمباری کی گئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments