International

ہم سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ہم سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ہم لڑائی میں ایران سے زیادہ سنجیدہ ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس ایران پر حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو ختم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ کو مکمل ختم کردیا ہے، یقینی بنائیں گے آئندہ جو بھی ایران کی قیادت کرے گا وہ امریکا اور اسرائیل کو دھمکی نہیں دے گا۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران نے ڈیل کے لیے کال کی لیکن ہم نے کہا بہت دیر ہوگئی ہے، ایرانی سفارتکاروں سے پناہ لینے کی اپیل کرتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا بھر کے ایرانی سفارت کار ایک نئے اور بہتر ایران کی تشکیل میں امریکا کی مدد کریں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد تیل کی قیمتوں کا دباؤ کم کرنے کے لیے اقدامات کا اعلان بھی کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments