ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر پابندیوں کی قیمت فرانس، برطانیہ اور جرمنی کو بھی ادا کرنی ہوگی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کو خبردار کیا ہے کہ اگر جاری کوششوں کے باوجود اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی جانب سے پابندی لگی تو اس کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ ایرانی وزیرِ خارجہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایران کے خلاف اسنیپ بیک طریقہ کار متحرک کرنے کے لیے کوئی بنیاد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 بڑے یورپی ممالک کا المیہ یہ ہے کہ اگر اس طریقہ کار کو اختیار کریں گے تو وہ سب کچھ کھو دیں گے۔ ایرانی حکام نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ اگر ایران کے خلاف پابندیاں لگائی گئیں تو ایران کے پاس ایٹمی عدم پھیلاؤ معاہدے سے دست بردار ہونے کا اختیار حاصل ہے۔
Source: Social media
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں
اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ، حماس رہنما خلیل الحیہ شہید، عرب میڈیا