ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کے برعکس ایک طویل جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک پیغام لکھا کہ ’گذشتہ تین سو سالوں میں، ایران نے کوئی جنگ شروع نہیں کی ہے، اور ہماری بہادر مسلح افواج نے اپنے دفاع کے علاوہ کسی حملے میں حصہ نہیں لیا ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ ’قیمت سے قطع نظر، ہم اپنا اور اپنی 6000 سال پرانی تہذیب کا بھرپور طریقے سے دفاع کریں گے، اور ہم دشمن کو ان کے غلط حساب کتاب پر پچھتاوا دلائیں گے۔‘ امریکی وزیرِ دفاع نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں ’لامتناہی جنگ‘ کا باعث نہیں بنیں گی اور اس کا مقصد ملک کے میزائلوں، بحریہ اور دیگر سیکورٹی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ