International

اسرائیل کا پورے غزہ کو اپنے کنٹرول میں لینے کا اعلان

اسرائیل کا پورے غزہ کو اپنے کنٹرول میں لینے کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلے گی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ میں لڑائی شدید ہے اور ہم پیش رفت کر رہے ہیں۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے فوجی کارروائیوں یا پھر غزہ میں قبضے سے متعلق مزید معلومات بتانے سے انکار کردیا۔ ٹیلیگرام پر پوسٹ کی گئی اپنی ویڈیو میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل پورے غزہ کو اپنے کنٹرول میں لے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ غزہ میں آنے والی امداد کو حماس نہ لوٹے۔ اس سے قبل اسرائیلی حکومت نے یہ کہا تھا کہ وہ غزہ میں بنیادی ضرورت کی خوراک کی فراہمی کی اجازت دیں گے۔ اسرائیل نے غزہ میں 11 ہفتوں سے فوڈ سپلائی روکی ہوئی تھی۔ اسرائیلی فوج نے اپنے حملے سے قبل فلسطینی شہریوں کو فوری طور پر خان یونس، بنی سہیلا اور عبسان کے علاقوں سے نکلنے کی ہدایات کی ہیں۔ جبری انخلا کا حکم اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان اویچائے ادرعی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا کہ اسرائیلی افواج ان علاقوں میں دہشتگرد تنظیموں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ حکمنامے میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مغرب کی طرف واقع علاقے المواسی منتقل ہو جائیں۔ پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ا خان یونس کو فوری طور پر ایک ’خطرناک جنگی زون‘ تصور کیا جائے گا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments