International

لیلۃ القدر کی تلاش، حرمین شریفین میں 15 ہزار سے زائد افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے

لیلۃ القدر کی تلاش، حرمین شریفین میں 15 ہزار سے زائد افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے

رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی حرمین شریفین میں ہزاروں رجسٹرڈ افراد اعتکاف کے لیے بیٹھ گئے۔ سعودی عرب میں رمضان کے 20 ویں روزے سے اعتکاف کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے، جس کے لیے 15 ہزار سے زائد افراد نے پہلے ہی حرمین شریفین میں رجسٹریشن کروا رکھی تھی۔ مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ میں خصوصی عبادات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جہاں معتکفین اور عمرہ زائرین لیلۃ القدر کی تلاش میں زیادہ سے زیادہ عبادات میں مصروف ہیں۔ ادھر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ حالات کے باعث بیرونِ ملک کئی پروازیں منسوخ ہونے کے بعد مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ میں زائرین کی غیر معمولی تعداد دیکھنے میں آ رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments