اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے بین الاقوامی تنظیم برائے تارکین وطن (آئی او ایم) نے تصدیق کی ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کے سبب 53 افراد ہلاک یا لاپتا ہوگئے ہیں۔ آئی او ایم کے ایک ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ یہ کشی لیبیا میں زراوہ کے قریب چھ فروری کو حادثے کا شکار ہوئی تھی، جس کے بعد صرف دو نائیجرین خواتین کو سرچ آپریشن کے دوران ریسکیو کیا گیا تھا۔ حادثے میں بچ جانے والی ایک خاتون کے مطابق انھوں نے اپنے شوہر کو کھویا ہے جبکہ دوسری خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے دو بچے بھی اس حادثے کے بعد لاپتا ہیں۔ بچ جانے والی خواتین کے بیانات کے مطابق یہ کشتی پانچ فروری کو لیبیا کے علاقے زاویہ سے چلی تھی اور اس میں افریقی نژاد باشندے سوار تھے۔ آئی او ایم کے ڈیٹا کے مطابق صرف گذشتہ مہینے جنوری میں کم از کم 375 تارکین وطن کے ہلاک یا لاپتا ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ