International

لگ رہا ہے کہ اب حماس غیر مسلح ہونے جا رہی ہے، ٹرمپ

لگ رہا ہے کہ اب حماس غیر مسلح ہونے جا رہی ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی میں حماس کا بڑا کردار تھا، لگ رہا ہے کہ اب حماس غیر مسلح ہونے جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’بہت سے افراد کا یہ کہنا تھا کہ حماس والے کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ اب ایسا لگتا ہے کہ وہ ہتھیار ڈالنے جا رہے ہیں۔‘ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تمام یرغمالیوں کی واپسی ’طاقت کے ذریعے امن‘ کی پالیسی کے تحت ممکن ہوئی، اور اس عمل میں حماس نے بھی کردار ادا کیا۔ رواں ہفتے کے آغاز میں ایک امریکی عہدے دار نے یہ کہا تھا کہ ’ٹرمپ انتظامیہ کا خیال ہے کہ غزہ میں حماس کے جنگجوؤں کا غیرمسلح ہونا کسی نہ کسی قسم کی عام معافی (ایمنسٹی) کے ساتھ ہوگا۔‘ امریکہ کے اس عہدے دار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رپورٹرز سے پیر کو گفتگو کی۔ انہوں ںے یہ بات چیت حماس کی جانب سے اسرائیل کے آخری یرغمالی کی باقیات واپس کرنے کے موقعے پر کی۔ امریکی عہدے دار نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’امریکی حکام کو یقین ہے کہ فلسطین کی عسکریت پسند تنظیم ’حماس‘ اپنے ہتھیار ڈال دے گی۔‘ عہدے دار کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم سُن رہے ہیں کہ حماس کے بہت سے کارکن اور ساتھی غیرمسلح ہونے کی بات کر رہے ہیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ وہ ایسا کرنے جا رہے ہیں۔‘ ’اگر انہوں نے ہتھیار نہ ڈالے تو یہ معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی۔ ہمارا خیال ہے کہ وہ کسی نہ کسی قسم کی معافی کی ضمانت کے بدلے غیرمسلح ہوں گے۔‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ہمارا خیال ہے کہ ہمارے پاس حماس کو غیرمسلح کرنے کے لیے ایک بہت، بہت اچھا پروگرام موجود ہے۔‘ وائٹ ہاؤس میں کابینہ سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن سے خطے میں غیر معمولی سخت سردی کے باعث یوکرین میں حملے نہ کرنے کا کہا ہے۔ امریکی صدر نے بتایا کہ روسی صدر پیوٹن ایک ہفتے تک حملے نہ کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments