لبنان سے شمال اسرائیل پر ہونے والے راکٹ حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق آج حزب اللہ کی جانب سے سرحد کے قریب واقع بستی المطلہ پر راکٹ داغے گئے۔ حزب اللہ کے راکٹ حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک اسرائیلی شہری اور 4 غیر ملکی شامل ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ المطلہ کونسل کے سربراہ نے اسرائیلی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ گزشتہ ایک سال سے راکٹ حملے کی زد میں ہے لیکن شاید اسرائیلی ریاست کو اب اس کی عادت ہوچکی ہے۔ خیال رہے کہ لبنان میں اسرائیلی فوج کے بڑے جانی نقصان کے بعد اسرائیل حزب اللہ سے جنگ بندی پر تیار ہوگیا ہے۔ اسرائیلی سرکاری میڈیا کی جانب سے جنگ بندی تجویز کا مسودہ نشر کردیا گیا ہے، مسودے میں اسرائیل اور لبنان سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق 60 روزہ جنگ بندی کے دوران مکمل عمل درآمد کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اسرائیل جنگ بندی کے 7 دن کے اندر لبنان سے اپنی افواج واپس بلالے گا، اسرائیلی افواج کے انخلا کے وقت لبنانی افواج کی تعیناتی شروع ہوجائے گی۔
Source: Social Media
ٹرمپ کی سابق ری پبلکن رہنما لزچینی پر تنقید
مسلم اکثریتی بنگلہ دیش میں ہندوؤں کی ریلی، حملوں کے خلاف تحفظ کا مطالبہ
امریکہ سمجھتا ہے کہ ہم جوہری ہتھیار استعمال نہیں کریں گے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے:روس
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 55 فلسطینی شہید
جارج فلائیڈ کے انداز ایک اور سیاہ فام امریکی پولیس کے ہاتھوں قتل
امریکی فوج: B-52 بمبار طیارے مشرق وسطیٰ پہنچ گئے ہیں، واشنگٹن کا تہران کو انتباہ
اسرائیلی قصبے میٹولا میں اسرائیلی وزیراعظم کی آمد سے قبل ڈرون پھٹ گیا
روسی فضائی دفاع نے روستووعلاقے میں 16 یوکرینی ڈرون کو تباہ کر دیا
صدارتی انتخابات: کروڑوں امریکیوں نے الیکشن سے 2 روز قبل ہی اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کے صبح سے حملے جاری، 23 فلسطینی شہید