اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 7 لاکھ افراد بے گھر اور 84 بچے جاں بحق ہوگئے۔ مشرق وسطیٰ کی وسیع جنگ کے دوران لبنان میں انسانی بحران مزید گہرا ہو گیا ہے جس میں 84 بچے ہلاک اور 667000 سے زائد لوگ بے گھر ہو گئے ہیں اور ملک بھر میں بڑے پیمانے پر زندگیاں مفلوج ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کو اس مہینے ایران کے خلاف امریکی اسرائیل جنگ میں گھسیٹا گیا جب ایران کے حمایت یافتہ لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ نے اسرائیل پر راکٹ اور ڈرون داغے، جس کے جواب میں ملک بھر میں شدید بمباری کی گئی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس جنگ میں اب تک مجموعی طور پر 486 افراد ہلاک اور 1313 زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے 259 بچے ہیں۔ لبنان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے عبدناصر ابوبکر نے کہا کہ "یہ صرف سات دن کا تنازعہ ہے، اور ہم پہلے ہی دیکھ رہے ہیں کہ تقریباً 100 بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بچوں کی زیادہ تعداد ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ زیادہ تر حملے جو ہم دیکھ رہے ہیں، یہ شہری مراکز ہیں، جیسے بیروت میں کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے فضائی حملے جسے وہ کہتے ہیں کہ حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہے ہیں دراصل وہ شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے کہا کہ لبنان میں نقل مکانی کی موجودہ شرح حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان 2023-24 کی جنگ کے دوران دیکھی گئی سطح سے کہیں زیادہ ہے۔ اس تنازع کے دوران لبنان میں 886,000 افراد بے گھر ہوئے جبکہ کئی ہزار افراد کو اسرائیلیوں کو لبنان کی سرحد کے قریب شمالی قصبوں سے نکالا گیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ