International

لبنان میں مشن پر حملہ ہوا تو دنیا بھر میں سفارتخانوں پر حملے کرینگے، ایران کی اسرائیل کو دھمکی

لبنان میں مشن پر حملہ ہوا تو دنیا بھر میں سفارتخانوں پر حملے کرینگے، ایران کی اسرائیل کو دھمکی

ایران نے لبنان میں اپنے مشن پر حملہ کرنے کی صورت میں اسرائیل کے دنیا بھر میں موجود سفارتخانوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان میں تہران کے مشن پر حملہ کیا تو ایرانی افواج دنیا بھر میں اسرائیلی مشنوں کو نشانہ بنائیں گی۔ ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابوالفضل شکارچی نے ٹیلی ویژن پر براہ راست گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے اس طرح کے جرم کا ارتکاب کیا تو یہ ہمیں مجبور کر دے گا کہ ہم دنیا بھر میں موجود تمام اسرائیلی سفارتخانوں کو اپنا جائز ہدف بنا لیں۔ ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان اویچائی ادرعی نے کہا تھا کہ وہ لبنان میں موجود ایرانی حکومت کے نمائندوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ نشانہ بنائے جانے سے پہلے فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں۔ انہوں نے ایرانی نمائندوں کو وہاں سے فرار ہونے کیلیے 24 گھنٹے کی مہلت دی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments