International

لبنان میں فضائی حملہ کر کے حماس کے 13 جنگجو ہلاک کیے: اسرائیل

لبنان میں فضائی حملہ کر کے حماس کے 13 جنگجو ہلاک کیے: اسرائیل

اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ انہوں نے جنوبی لبنان میں فضائی حملہ کر کے ’حماس کے 13 دہشت گردوں‘ کو ہلاک کیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ حملے ایک فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر کیے گئے۔ لبنان کے حکام کی جانب سے جمعے کو 13 ہلاکتوں سے متعلق بیان جاری کیے جانے کے بعد اسرائیلی فوج نے حملے کی تفصیل بتائی۔ اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ ’جنوبی لبنان میں حماس کے ایک ٹرئیننگ کیمپ کو آئی ڈی ایف نے انتہائی درستی سے نشانہ بنایا اور حماس کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔‘ اس سے قبل جمعرات کو حماس نے 13 تصاویر کے ساتھ ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حملہ ’ایک ہولناک سانحہ ہے جس میں متعدد عام شہری ہلاک ہوئے۔‘ حماس کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں سے بیش تر نوجوان افراد تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments