پاکستان کو ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی دعوت موصول ہو گئی ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بی سی سی کو تصدیق کی ہے کہ دعوت موصول ہو چکی ہے۔ تاہم ان مذاکرات میں کون شرکت کرے گا اس حوالے سے فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستانی وزیر اعظم کی ٹیم کے ایک رکن نے بی بی سی کو بتایا کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ان مذاکرات میں شرکت کا امکان ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کی کوشش کی جائے گی۔ ایک عرب اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو یہ بھی بتایا کہ یہ ملاقات ممکنہ طور پر جمعہ کو ترکی میں ہوگی۔ ایک اور عہدیدار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ مذاکرات کی ترجیح کسی بھی تنازعے کو روکنا اور دونوں فریقوں کے درمیان تناؤ کو کم کرنا ہے، اور یہ کہ متعدد علاقائی طاقتوں کو بھی مذاکرات میں مدعو کیا گیا ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ وزرائے خارجہ کی سطح پر پاکستان، سعودی عرب، قطر، مصر، عمان اور متحدہ عرب امارات سمیت ممالک کو مدعو کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملاقاتوں کا صحیح فارمیٹ ابھی واضح نہیں ہے تاہم ’اہم اجلاس‘ جمعہ کو ہوگا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ