International

کیوبا معاہدہ کر لے اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے، صدر ٹرمپ کی وارننگ

کیوبا معاہدہ کر لے اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے، صدر ٹرمپ کی وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز کیوبا کو دھمکی دی کہ وہ امریکہ دیر ہونے سے پہلے امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرے ورنہ نتائج کا سامنا کرے گا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ کے بیان پر کیوبا کے صدر نے سخت ردِعمل دیا اور کہا کہ اس ملک کو ’کوئی یہ نہیں بتا سکتا کہ اسے کیا کرنا ہے۔‘ فلوریڈا کے قریب واقع یہ جزیرہ نما ملک کئی دہائیوں سے امریکہ کا مخالف اور وینزویلا کا اتحادی رہا ہے، تاہم حالیہ دنوں میں ٹرمپ نے اپنی دھمکی آمیز زبان میں خاصی شدت پیدا کر دی ہے خصوصاً وینزویلا کے بائیں بازو کے رہنما نکولس مادورو کو ’اغوا‘ کرکے اقتدار سے ہٹانے کے بعد۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پرلکھا کہ ’کیوبا کو اب مزید کوئی تیل یا پیسہ نہیں جائے گا — صفر۔ میں سختی سے مشورہ دیتا ہوں کہ وہ معاہدہ کر لیں، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔ ٹرمپ نے اس ممکنہ معاہدے کی کوئی تفصیل نہیں بتائی اور نہ ہی یہ واضح کیا کہ اس سے کیا حاصل کیا جائے گا۔ ان کے یہ بیانات ایک ہفتے بعد سامنے آئے ہیں، جب امریکی افواج نے کراکس میں ایک رات کے آپریشن کے دوران وینزویلا کے رہنما مادورو کو گرفتار کیا، جس میں درجنوں وینزویلا اور کیوبا کے سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔ ایک ہفتہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ’کیوبا گرنے کے لیے تیار ہے‘، اور اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ جزیرے کا معاشی بحران مزید شدت اختیار کر رہا ہے اور وینزویلا کے بھاری سبسڈی والے تیل کے بغیر ہوانا کے لیے ’قائم رہنا‘مشکل ہو جائے گا۔ اتوار کے روز ٹرمپ نے اپنے پہلے کے ایک پیغام دوبارہ پوسٹ کیا جس میں تجویز دی گئی تھی کہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، جو کیوبا سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن کے بیٹے ہیں، کیوبا کے صدر بن سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے اس پوسٹ کے ساتھ تبصرہ کیا: ’مجھے تو یہ اچھا لگتا ہے۔‘ بعد ازاں ایک الگ پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ کیوبا کئی سالوں تک وینزویلا سے بڑی مقدار میں تیل اور پیسے پر زندہ رہا۔ اس کے بدلے کیوبا نے وینزویلا کے آخری دو آمر حکمرانوں کو ’سکیورٹی خدمات‘ فراہم کیں، مگر اب نہیں۔‘ ’ان میں سے زیادہ تر کیوبن گزشتہ ہفتے کے امریکی حملے میں مارے جا چکے ہیں، اور وینزویلا کو اب ان غنڈوں اور بلیک میل کرنے والوں سے تحفظ کی ضرورت نہیں رہی جنہوں نے برسوں تک انہیں یرغمال بنائے رکھا۔‘ کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کانیل نے ٹرمپ کی دھمکی آمیز زبان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیریبین جزیرے کے عوام ’آخری قطرۂ خون تک وطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔‘ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ ’کیوبا ایک آزاد، خودمختار اور خودارادیت رکھنے والی قوم ہے۔ کوئی ہمیں یہ نہیں بتا سکتا کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments