International

کیوبا کی فوج کی امریکا میں رجسٹر کشتی پر فائرنگ، 4 ہلاک، 6 زخمی

کیوبا کی فوج کی امریکا میں رجسٹر کشتی پر فائرنگ، 4 ہلاک، 6 زخمی

کیوبا کی فوج نے امریکا میں رجسٹر کشتی پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک اور 6 کو زخمی کردیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیوبا حکومت نے اس حوالے سے بتایا کہ ان کے پانیوں میں داخل ہونے والی ایک کشتی پر سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی جس میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔ کیوبا کی وزارت داخلہ کے مطابق زخمیوں کو کشتی سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق یہ امریکی کارروائی نہیں تھی اور نہ ہی اس میں امریکی حکومت کا کوئی اہلکار ملوث تھا۔ مارکو روبیو نے کہا کہ کیوبا کی حکومت نے امریکا کو واقعے سے متعلق آگاہ کردیا ہے لیکن ہوانا میں امریکی سفارتخانہ آزادانہ طور پر اس معاملے کی تصدیق کرے گا کہ اصل معاملہ کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کے مطابق کھلے سمندر میں اس طرح فائرنگ کا واقعہ دیکھنا انتہائی غیر معمولی ہے۔ واضح رہے کہ کیوبا کی جانب سے یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ان کا امریکا کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments