امریکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق کراکس اور واشنگٹن کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر کیوبا کے انٹیلی جنس اداروں کے اہل کار وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی سخت حفاظت کر رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی افواج نے گذشتہ اتوار کو بحیرہ کیریبین میں تیسرا تیل بردار ٹینکر قبضے میں لینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی اخبار "وال اسٹریٹ جرنل" کے مطابق کیوبا کی کاؤنٹر انٹیلی جنس فورسز نے مادورو کو چوبیس گھنٹے سخت سکیورٹی حصار میں لے رکھا ہے، جبکہ ان کے قریبی حلقے کے افراد کو موبائل فون یا کوئی بھی دوسرا برقی آلہ ساتھ رکھنے سے روک دیا گیا ہے۔ اخبار نے سابق امریکی سفارت کار تھامس اے شینن کے حوالے سے بتایا "وہ نکولس مادورو اور ان کے ممکنہ فوری جانشینوں کا بہت اچھی طرح خیال رکھ رہے ہیں ... کیوبا والے اتنی آسانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔" مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ تیل کے ٹینکروں کو قبضے میں لینے سے کیوبا میں شدید بحران پیدا ہو سکتا ہے، کیونکہ کیوبا کا زیادہ تر انحصار وینزویلا کے تیل پر ہے۔ کیوبا نے حال ہی میں وینزویلا میں اپنی سکیورٹی موجودگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ... مادورو حکومت پر سخت تنقید کر رہے ہیں اور خطے میں امریکی فوجی موجودگی اور بحری ناکہ بندی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بلومبرگ نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی افواج اس سے قبل 10 لاکھ بیرل سے زائد تیل لے جانے والے ایک ٹینکر کو قبضے میں لے چکی ہیں جو کیوبا جا رہا تھا۔ ہفتے کے روز پاناما کا پرچم بردار ٹینکر "بیلا 1" بھی اس وقت روک لیا گیا جب وہ تیل لادنے کے لیے وینزویلا جا رہا تھا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر تیل کی سپلائی رک گئی تو بجلی کے بڑھتے ہوئے بریک ڈاؤن کے باعث کیوبا کا پاور گرڈ تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ