امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو ایک ’ناکام ملک‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہیے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کو ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کیوبا میں حکومت کی تبدیلی کے لیے ’وینزویالا طرز کی کارروائی‘ کا امکان بھی مسترد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اس وقت کیوبا ایک ناکام ملک ہے۔‘ تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا امریکہ کیوبا میں حکومت کے خاتمے کے لیے وینزویلا کی طرح کی کسی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے جس میں وہاں کے صدر نیکولس مادورو کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے جواب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’میرا نہیں خیال کہ ایسا کرنا ضروری ہو گا۔‘ کیوبا کو اس وقت ایندھن کی شدید قلت اور بلیک آؤٹ کا سامنا ہے کیونکہ امریکی صدر نے ان پابندیوں کو مزید سخت کر دیا ہے جن کا سامنا ہوانا کو کئی دہائیوں سے ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے دوسرے ممالک پر بھی دباؤ ڈالا گیا ہے کہ وہ کیوبا کو تیل دینا بند کر دیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کے دوران یہ اعتراف بھی کیا کہ ’ایندھن کی کمی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے اور یہ انسانیت کے لیے خطرہ بھی ہے۔‘ خیال رہے صدر ٹرمپ نے جنوری میں کیوبا کو دھمکی دی تھی کہ وہ امریکہ کے ساتھ معاہدہ کر لے، قبل اس کے بہت دیر ہو جائے تب اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے جواب میں کیوبا کے صدر میگوئل ڈیازکینیل نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہمارے ملک کو کوئی یہ نہیں بتا سکتا کہ کیا کرنا ہے کیا نہیں۔‘ فلوریڈا کے قریب واقع یہ جزیرہ نما ملک کئی دہائیوں سے امریکہ کا مخالف اور وینزویلا کا اتحادی رہا ہے، تاہم حالیہ دنوں میں ٹرمپ کی دھمکیوں میں شدت آئی ہے خصوصی طور پر یہ سلسلہ وینزویلا کے صدر کی گرفتاری اور اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے تیز ہوا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا تھا کہ ’کیوبا کو اب مزید کوئی تیل یا پیسہ نہیں جائے گا، میں سختی سے مشورہ دیتا ہوں کہ وہ معاہدہ کر لیں، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔ ٹرمپ نے اس ممکنہ معاہدے کی کوئی تفصیل نہیں بتائی اور نہ ہی یہ واضح کیا کہ اس سے کیا حاصل کیا جائے گا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ