International

کینیڈا نے چین کے ساتھ تجارتی ڈیل کی تو 100 فیصد ٹیرف عائد کریں گے: صدر ٹرمپ

کینیڈا نے چین کے ساتھ تجارتی ڈیل کی تو 100 فیصد ٹیرف عائد کریں گے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنیچر کو کینیڈا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے کیا تو وہ امریکہ میں آنے والی تمام کینیڈین مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کر دیں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک برس قبل وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد سے امریکہ اور اس کے شمالی ہمسائے کینیڈا کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے معاملات پر تنازعات سامنے آئے ہیں جبکہ کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے امریکی قیادت میں قائم عالمی نظام میں ایک ’دراڑ‘ کی نشاندہی کی ہے۔ گذشتہ ہفتے بیجنگ کے دورے کے دوران مارک کارنی نے چین کے ساتھ ایک ’نئی سٹریٹجک شراکت داری‘ کا اعلان کیا، جس کے نتیجے میں ٹیرف کم کرنے کے لیے ایک ’ابتدائی مگر تاریخی تجارتی معاہدہ‘ طے پایا۔ تاہم صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر یہ معاہدہ عملی شکل اختیار کرتا ہے تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اگر کارنی یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کینیڈا کو چین کے لیے ایک ’ڈراپ آف پورٹ‘ بنا دیں گے تاکہ چینی اشیا امریکہ بھیجی جا سکیں، تو وہ سخت غلطی پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’چین کینیڈا کو مکمل طور پر نگل جائے گا، اس کے کاروبار، سماجی ڈھانچے اور مجموعی طرزِ زندگی کو تباہ کر دے گا۔‘ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’اگر کینیڈا نے چین کے ساتھ معاہدہ کیا تو امریکہ آنے والی تمام کینیڈین اشیا پر فوری طور پر 100 فیصد ٹیرف عائد کر دیا جائے گا۔‘ انہوں نے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کو ’گورنر‘ کہہ کر مخاطب کیا، جو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ بارہا یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ کینیڈا کو امریکہ کی 51ویں ریاست بن جانا چاہیے۔ اس ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک نقشے کی تصویر بھی شیئر کی جس میں کینیڈا، گرین لینڈ اور وینزویلا کو امریکی پرچم سے ڈھکا ہوا دکھایا گیا تھا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments