International

کینیڈا کے وزیرِاعظم کا امریکہ اور اسرائیل سے بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کا مطالبہ

کینیڈا کے وزیرِاعظم کا امریکہ اور اسرائیل سے بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کا مطالبہ

کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے منگل کی شام اپنے بیان میں ایران میں امریکی کارروائی کی حمایت دہراتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اس آپریشن کے ساتھ ہے۔ انھوں نے ایران کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی۔ مارک کارنی نے زور دیا کہ ’تمام فریقین، بشمول امریکہ اور اسرائیل، بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کریں۔‘ انھوں نے کہا کہ ’کینیڈا کشیدگی میں فوری کمی کا مطالبہ کرتا ہے اور اس مقصد کے حصول میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔‘ مارک کارنی نے مزید کہا کہ سفارتی روابط اور وسیع تر سیاسی حل کے لیے عزم، بحران کے خاتمے اور بڑے تصادم سے بچنے کے لیے نہایت اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’معصوم شہریوں کا تحفظ لازمی ہے اور تمام فریقین کو اس بات کا عہد کرنا ہوگا کہ وہ جوہری پھیلاؤ اور دہشت گرد انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پائیدار معاہدوں تک پہنچیں۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments