کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس "اشتعال انگیز دعوے" کا جواب دے دیا ہے جس میں ٹرمپ نے ڈیووس میں کہا تھا کہ "کینیڈا، امریکہ کی بدولت زندہ ہے"۔ کیوبیک سٹی میں نئی قانون ساز مدت کے آغاز سے قبل خطاب کرتے ہوئے مارک کارنی نے کہا "کینیڈا امریکہ کی بدولت زندہ نہیں ہے، بلکہ کینیڈا اس لیے ترقی کر رہا ہے کیونکہ ہم کینیڈین ہیں"۔ تاہم انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان "شان دار شراکت داری" کا اعتراف بھی کیا۔ کارنی کا یہ تبصرہ منگل کے روز عالمی اقتصادی فورم میں ان کے اس خطاب کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ کی قیادت میں قوانین پر مبنی عالمی نظام "ٹوٹ پھوٹ" کا شکار ہے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ کینیڈا جیسی درمیانی قوتوں کو جنہوں نے "امریکی غلبے" کے دور میں ترقی کی، اب یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ایک نئی حقیقت شروع ہو چکی ہے اور محض "تعمیل" انہیں بڑی طاقتوں کی جارحیت سے نہیں بچا سکے گی۔ کارنی کے خطاب نے ٹرمپ کو برہم کر دیا، جنہوں نے اگلے ہی دن اپنی تقریر میں کہا "میں نے کل آپ کے وزیر اعظم کو دیکھا، وہ کافی حد تک شکر گزار نہیں تھے"۔ ٹرمپ نے مزید کہا "کینیڈا امریکہ کی بدولت زندہ ہے۔ مارک، اگلی بار جب تم بیان دو تو یہ بات یاد رکھنا"۔ کارنی نے زور دے کر کہا کہ کینیڈا کو "جمہوری زوال" کے دور میں ایک نمونہ بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کینیڈا دنیا کے تمام مسائل حل نہیں کر سکتا، لیکن ہم یہ دکھا سکتے ہیں کہ ایک دوسرا راستہ ممکن ہے اور تاریخ کا رخ آمریت اور اخراج کی طرف مڑنا مقدر نہیں ہے۔ نو ماہ قبل عہدہ سنبھالنے کے بعد سے کارنی اگرچہ ٹرمپ پر تنقید کرنے سے نہیں ہچکچائے، لیکن وہ ایک ایسے ملک کے سربراہ ہیں جو اب بھی تجارت کے لیے بڑے پیمانے پر امریکہ پر انحصار کرتا ہے، جہاں اس کی تین چوتھائی سے زیادہ برآمدات جاتی ہیں۔ دوسری جانب ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکہ میں ضم کرنے کی دھمکی دوبارہ دہرائی ہے۔ انہوں نے اس ہفتے سوشل میڈیا پر ایک نقشہ شیئر کیا جس میں کینیڈا، گرین لینڈ اور وینزویلا کو امریکی پرچم میں ڈھکا ہوا دکھایا گیا تھا۔ کارنی نے کہا کہ کینیڈا کو عالمی تعلقات کی خطرناک صورتحال کے بارے میں کوئی "خوش فہمی" نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "دنیا اب زیادہ منقسم ہے، پرانے اتحادوں کی نئی تعریف ہو رہی ہے اور کچھ معاملات میں وہ ختم ہو رہے ہیں"۔ کارنی نے دفاعی اخراجات بڑھانے کے حکومتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا، "ہمیں اپنی خود مختاری کا دفاع اور اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانا ہوگا"۔
Source: social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ