کیلفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں بچے کی سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ کا اندوہناک واقعہ پیش آیا جس میں 4 افراد ہلاک، 14 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں ہفتے کی رات ایک خاندان کی سالگرہ کی تقریب جاری تھی کی نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر ہی چار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اسٹاکٹن کے نائب میئر جیسن لی نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ فائرنگ ایک بچے کی سالگرہ کی تقریب میں ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں عملے اور پبلک سیفٹی حکام کے ساتھ رابطے میں ہوں تاکہ واقعے کے اصل محرکات کا پتا لگایا جاسکے، میں اس کی تحقیقات کو خود دیکھوں گا۔ پولیس نے بتایا کہ شام 6 بجے سے کچھ دیر پہلے انھیں اطلاعات ملی کہ اسٹاکٹن میں لوسائل ایونیو کے 1900 بلاک کے قریب فائرنگ ہوئی ہے، جس میں تقریباً 14 افراد گولیاں لگیں۔ فائرنگ کے واقعے میں چار لوگوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، تاہم تفتیش جاری ہے اور واقعے کے حوالے سے معلومات ابھی تک محدود ہیں، امکانات ہیں کہ یہ ایک ٹارگٹڈ واقعہ ہو سکتا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ