حماس نے امریکی صدر کے اُس بیان کو اسرائیلی پروپیگنڈے کی حمایت قرار دیا ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی تنظیم کو متنبہ کیا تھا کہ وہ اسرائیلی قیدیوں کو "انسانی ڈھال" کے طور پر استعمال نہ کرے۔ حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ "غزہ شہر پر قابض فوج کے حملے اور قیدیوں کی صورتِ حال سے متعلق ٹرمپ کے بیان صہیونی پروپیگنڈے کی کھلی حمایت اور دہری پالیسی کی واضح مثال ہیں، جو نسلی تطہیر کے جرم اور تقریباً 65 ہزار معصوم شہریوں کی شہادت پر آنکھیں بند کر لیتی ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔" بیان میں مزید کہا گیا کہ "امریکی انتظامیہ بخوبی جانتی ہے کہ جنگی مجرم بنیامین نیتن یاہو قیدیوں کے تبادلے کے کسی بھی معاہدے کو ناکام بنانے اور غزہ پر وحشیانہ نسل کشی کی جنگ کو جاری رکھنے پر تُلا ہوا ہے۔ اس کی تازہ مثال قطر پر مجرمانہ حملہ اور اس مذاکراتی وفد کو نشانہ بنانے کی کوشش ہے جو ٹرمپ کی حالیہ تجویز پر بات چیت کر رہا تھا۔" بیان کے مطابق "غزہ میں قابض فوج کے قیدیوں کا مستقبل نیتن یاہو کی حکومت کے ہاتھ میں ہے... اور غزہ شہر کو منظم تباہی اور فاشسٹ نسل کشی کی مہم کا نشانہ بنانا خود اسرائیلی فوجی قیدیوں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے"۔ بیان کے اختتام پر حماس نے کہا "غزہ میں قید فوجیوں کی زندگیوں کی مکمل ذمے داری جنگی مجرم نیتن یاہو پر عائد ہوتی ہے، جبکہ امریکی انتظامیہ بھی اس وحشیانہ نسل کشی کی براہِ راست ذمے دار ہے۔ اس لیے کہ وہ قابض افواج کے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے حمایت اور گمراہ کن پالیسی اختیار کیے ہوئے ہے، جنھیں دنیا تقریبا دو برس سے اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے۔"
Source: Social media
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں
اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ، حماس رہنما خلیل الحیہ شہید، عرب میڈیا