International

کیا پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو جیل میں قتل کردیا گیا؟ افراد خاندان نہیں دی جارہی ملنے کی اجازت

کیا پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو جیل میں قتل کردیا گیا؟ افراد خاندان نہیں دی جارہی ملنے کی اجازت

پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر منگل کی رات اچانک یہ افواہیں پھیل گئیں کہ انہیں اڈیالہ جیل میں قتل کر دیا گیا ہے۔ حکومتی سطح پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، لیکن خاندان کے افراد کو جیل میں داخلے کی اجازت نہ ملنے نے عوام میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ عمران خان، جو 2023 سے اڈیالہ جیل میں مختلف مقدمات کے سلسلے میں قید ہیں، کے بارے میں یہ خبریں پھیلنے کے بعد ان کی بہنوں نورین خان، علیمہ خان اور عظمیٰ خان فوری طور پر جیل پہنچیں، لیکن جیل حکام نے انہیں اندر داخل ہونے نہیں دیا۔ عمران خان کی بہنوں نے الزام لگایا کہ انہیں جیل کے باہر حملے کا نشانہ بنایا گیا پولیس نے PTI کارکنوں کے ساتھ مل کر زبردستی دھکا دیا اچانک سٹریٹ لائٹس بند کر دی گئیں بزرگ خاتون ہونے کے باوجود بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا انہوں نے کہا کہ وہ تین ہفتوں سے اپنے بھائی سے نہیں مل پائیں اور حکومت نے ایک غیر اعلانیہ پابندی لگا رکھی ہے۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے یہ دعویٰ پھیل رہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے، جبکہ ان الزامات میں آئی ایس آئی اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔ تاہم اب تک کوئی مصدقہ ثبوت یا سرکاری تصدیق موجود نہیں ہے۔ حکومت کی مسلسل خاموشی اور خاندان کو نہ ملنے دینا عوامی خدشات کو مزید بڑھا رہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments