International

کیا خلیل الحیہ زندہ ہیں؟ حماس نے اہم بیان جاری کر دیا

کیا خلیل الحیہ زندہ ہیں؟ حماس نے اہم بیان جاری کر دیا

حماس نے اپنے رہنما خلیل الحیہ کے زندہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حماس نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں اس کے سربراہ خلیل الحیہ زندہ ہیں، وہ قطر میں سیکیورٹی انتظامات کے تحت اپنے بیٹے کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے تھے۔ تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا کہ خلیل الحیہ نے اپنے بیٹے ہمام الحیہ اور دوحہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے دیگر افراد کی نماز جنازہ ادا کی، یہ سب کچھ قطر میں سیکیورٹی انتظامات کے بعد کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کچھ تصاویر سامنے آئیں تھیں جن میں قطر پر اسرائیلی حملے میں ہدف بنائے گئے حماس کے کچھ رہنما دوحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے جنازے میں دیکھے گئے تھے۔ ان تصاویر میں حماس کے رہنما اسامہ حمدان، تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن عزت الرشق اور حسام بدران بھی قطری دارالحکومت پر حملے کے بعد موجود تھے۔ تاہم خلیل الحیہ تصاویر میں نظر نہیں آئے جس سے ان کے زخمی یا جاں بحق ہونے کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔ یاد رہے کہ جمعرات کو حماس نے خلیل الحیہ کے بیٹے، ان کے دفتر کے ڈائریکٹر اور 3 ساتھیوں کی اسرائیلی حملے میں شہید ہونے کی اطلاع دی تھی۔ حماس نے باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا کہ قطر میں اس کی قیادت کو نشانہ بنانے والا حملہ ناکام رہا اور اس حملے میں 6 افراد شہید ہوئے جن میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ کا بیٹا بھی شامل تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments