جنسی جرائم اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث جیفری ایپسٹین کے منظرِ عام پر آنے والی ای میلز میں ایک اور تہلکہ خیز انکشاف ہوا ہے۔ برطانیہ کے شہزادہ اینڈریو کی سابقہ اہلیہ سارہ فرگوسن نے 21 ستمبر 2011ء کو جیفری ایپسٹین کو ایک ای میل بھیجی تھی۔ اس ای میل میں لکھا تھا کہ میں نے شہزادہ اینڈریو سے سنا ہے کہ آپ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، اگرچہ آپ نے مجھ سے کبھی رابطہ نہیں رکھا لیکن میں پھر بھی آپ کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دے رہی ہوں۔ اگر سارہ فرگوسن کی ای میل میں کیا گیا دعویٰ درست ہے تو ابھی اس بچے کی عمر تقریباً 14 یا 15 سال ہو گی۔ ای میل سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ سارہ فرگوسن کو پہلے سے اس بات کا علم نہیں تھا کہ جیفری ایپسٹین باپ بننے والا ہے۔ یہاں اس بات کا ذکر کرنا بھی اہم ہے کہ اب تک 100 سے زیادہ لوگوں نے جیفری ایپسٹین کی جائیداد میں حصہ لینے کے لیے اس کی اولاد ہونے کا دعویٰ کیا ہے لیکن اس کی کسی سرکاری دستاویز سے فی الحال یہ ثابت نہیں ہوا کہ اس کی کوئی اولاد بھی ہے۔ یاد رہے کہ امریکی کروڑ پتی شخصیت جیفری ایپسٹین کے دنیا بھر کی مشہور اور سیاسی شخصیات سے تعلقات تھے، 2005ء میں جب فلوریڈا میں ایک کیس کے دوران اس پر ایک 14 سالہ لڑکی کو جنسی تعلقات کے لیے پیسے دینے کا الزام عائد ہوا تو اسے شاملِ تفتیش کیا گیا۔ بعد ازاں 2006ء میں اسے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار بھی کر لیا گیا اور گرفتاری کے بعد اس پر کئی نو عمر لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے الزامات لگائے گئے۔ جیفری ایپسٹین نے 2008ء میں ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا جرم خود قبول کیا جس کے نتیجے میں اسے 13 مہینے کی سزا سنائی گئی۔ اس پر جنسی زیادتی کے علاوہ انسانی اسمگلنگ کا الزام بھی لگایا گیا تھا لیکن کیس کی سماعت کا آغاز ہونے سے پہلے ہی اس نے 2019ء میں قید کے دوران جیل میں خودکشی کر لی تھی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ