ایران کے ایٹمی ہتھیار بنانے سے متعلق اسرائیلی اور امریکی دعوؤں پر عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے اہم بیان دے دیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے تصدیق کی ہے کہ ایران میں ایٹمی ہتھیار بنانے کے کوئی ثبوت نہیں ملے، انسپکٹرز کو تہران میں ایٹمی ہتھیار بنانے کے کسی منظم پروگرام کے شواہد نہیں ملے۔ رافیل گروسی نے بتایا کہ امریکا اور اسرائیل کے دعوؤں کے باوجود ایٹم بم بنانے کا ڈھانچہ سامنے نہیں آیا تاہم ایران نے 60 فیصد تک یورینیم کی افزودگی کر لی جو سویلین ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، یورینیم کی اتنی افزودگی وہی ملک کرتے ہیں جن کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں۔ سربراہ آئی اے ای اے نے اس بات کی بھی تردید کی کہ ایران کے پاس ایٹمی بم موجود نہیں، اس کے پاس اتنا مواد جمع ہو چکا جو 10 سے زائد ایٹمی وارہیڈز بنانے کیلیے کافی ہے، یہی وہ نکتہ ہے جو عالمی برادری کیلیے گہری تشویش کا باعث ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ