واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جنگ بہت جلد ختم ہونے والی ہے، ہم اپنے مقررہ اہداف کے حصول میں 4 سے 5 ہفتوں کے ابتدائی اندازے سے بہت آگے نکل چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صحافی کی جانب سے اس ہفتے جنگ ختم ہونے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ایران کے خلاف جنگ اپنے منطقی انجام کے بہت قریب پہنچ چکی ہے، س ہفتے تو نہیں، لیکن ایران جنگ بہت جلد ختم ہونے والی ہے۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ اپنے مقررہ اہداف کے حصول میں 4 سے 5 ہفتوں کے ابتدائی اندازے سے بہت آگے نکل چکا ہے اور اب ایران کے پاس نہ تو مؤثر بحریہ بچی ہے، نہ فضائیہ اور نہ ہی مواصلاتی نظام۔ صدر ٹرمپ نے ایرانی قیادت کے حوالے سے انتہائی سخت بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی لیڈرشپ کے دو درجے مکمل طور پر ختم کیے جا چکے ہیں، اور یہ نقصان اس سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ ٹرمپ نے ایران کی ممکنہ نئی قیادت کے بارے میں سوال پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے اتنا کہا کہ "میں نے ایک نام سوچ رکھا ہے لیکن ابھی نہیں بتاؤں گا۔” صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ امریکہ نے کچھ اہم ترین اہداف کو "بعد” کے لیے محفوظ کر رکھا ہے، اگر ضرورت پڑی تو ان اہداف کو ایسا نشانہ بنایا جائے گا کہ ایران میں ایسی تباہی ہوگی جس سے وہ کبھی دوبارہ ابھر نہیں سکے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ جنگ تقریباً مکمل ہو چکی ہے، لیکن امریکہ دشمن کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ