امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ آج تیسرے دن میں داخل ہو چکی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ افواج ایران پر مسلسل فضائی حملے اور بمباری کر رہی ہیں، جبکہ ایران بھی مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور اسرائیل کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل اور ڈرون حملے کر رہا ہے۔ اسی دوران ایران نے ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی افواج نے اس کے جوہری مرکز پر تباہ کن حملہ کیا ہے، جس کے باعث متعلقہ علاقے میں تابکاری (ریڈی ایشن) کی سطح بڑھنے کا سنگین خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے جوہری نگرانی کے ادارے میں ایران کے سفیر رضی نجفی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ افواج نے ایران کے نطنز جوہری کمپلیکس پر حملہ کیا ہے۔ ایرانی سفیر کی جانب سے یہ بیان انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے اجلاس کے دوران دیا گیا۔ ایران کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی افواج نے اس جوہری مرکز کو نشانہ بنایا جو بین الاقوامی نگرانی میں پرامن مقاصد کے تحت کام کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ نطنز جوہری سائٹ ایران کا سب سے اہم یورینیم افزودگی مرکز ہے، جس پر اسرائیل اور مغربی ممالک کئی برسوں سے تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ نطنز کا علاقہ ایران کے وسطی حصے میں صوبہ اصفہان کے قریب واقع ہے۔ نطنز جوہری سائٹ ایک زیرِ زمین افزودگی مرکز ہے، جسے ممکنہ حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے زمین کے اندر تعمیر کیا گیا تھا۔ یہاں یورینیم کو گیس کی شکل میں تبدیل کر کے اس کی افزودگی کی جاتی ہے۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے ایران کے اس دعوے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ عالمی ایجنسی کے مطابق اگر واقعی جوہری تنصیب پر حملہ ہوا ہے تو تابکاری کے اخراج کا سنگین خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔گزشتہ تین دنوں سے جاری اس جنگ کے دوران اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران کے ایک ہزار سے زائد مقامات کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ان حملوں میں دو ہزار سے زیادہ بم گرائے گئے، جن کے نتیجے میں 550 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی حملوں میں امریکہ کے تین فوجیوں کی ہلاکت کی بھی خبر سامنے آئی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ