اگلے ماہ مارچ میں 2026 کے پہلے اور واحد مکمل چاند گرہن "بلڈ مون” کا نظارہ کیا جا سکے گا، اس دوران چاند سرخ رنگ اختیار کر لے گا۔ تفصیلات کے مطابق سال 2026 کا پہلا مکمل چاند گرہن 3 مارچ کو ہوگا، جسے عام طور پر "بلڈ مون” کہا جاتا ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ اس دوران چاند کا پورا ڈسک تقریباً 12 منٹ کے لیے سرخ رنگ اختیار کر لے گا، جو دیکھنے والوں کے لیے ایک شاندار مناظر پیش کرے گا۔ یہ 2026 کا پہلا بڑا فلکیاتی مظاہرہ ہوگا اور اسے بغیر کسی خاص آلات کے محفوظ طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ گرہن شمالی اور وسطی امریکہ، مشرقی ایشیا، آسٹریلیا، اور پیسفک کے کچھ علاقوں میں واضح نظر آئے گا جبکہ وسطی ایشیا اور جنوبی امریکہ کے کئی حصے جزوی طور پر دیکھ سکیں گے تاہم افریقہ اور یورپ میں یہ نظر نہیں آئے گا۔ یہ گرہن 2028 تک دوبارہ نہیں ہوگا، اور صرف تقریباً 2 فیصد لوگوں کو زمین پر اس گرہن کو آغاز سے اختتام تک دیکھنے کا موقع ملے گا۔ ناسا کا کہنا تھا کہ مکمل چاند گرہن دیکھنے کے لیے آنکھوں کی حفاظت کی ضرورت نہیں ہے۔ دیکھنے والے صاف اور کھلے آسمان کی طرف جائیں، اور ہائی پوائنٹ سے بہترین نظارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ خیال رہے مکمل چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آ جاتی ہے، جس سے زمین کا سایہ چاند پر پڑتا ہے۔ زمین کی فضا سے گذرتی ہوئی روشنی چاند تک پہنچتی ہے، اور یہ عمل چاند کو گہرا سرخ یا نارنجی رنگ عطا کرتا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ