پوری دنیا کے مسلمان 2030 کے دوران سال کے دوران رمضان کے روزے دو مرتبہ رکھیں گے۔ گلف نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق اس سال ایک نایاب فلکیاتی ترتیب کے باعث رمضان ایک ہی گریگورین (عیسوی) سال میں دو مرتبہ آئے گا۔ ماہرینِ فلکیات اور علما کے مطابق اس کی وجہ اسلامی قمری کیلنڈر اور گریگورین کیلنڈر کے درمیان فرق ہے۔ اس کے نتیجے میں دنیا بھر کے مسلمان ایک ہی عیسوی سال کے دوران روزہ، عبادت اور روحانی غور و فکر کے دو ادوار سے گزریں گے۔ چونکہ اسلامی کیلنڈر گریگورین کیلنڈر کے مقابلے میں قریباً 11 دن چھوٹا ہوتا ہے، اس لیے ہر سال رمضان کا آغاز پہلے ہو جاتا ہے۔ سنہ 2030 میں یہی فرق رمضان کو پہلی بار 5 جنوری (اسلامی سال 1451 ہجری) میں لے آئے گا، جبکہ دوسری مرتبہ رمضان کا آغاز 26 دسمبر کو ہوگا، جو 1452 ہجری کے آغاز کی علامت ہوگا۔ اس طرح مسلمان ایک ہی سال میں دو مرتبہ روزے رکھیں گے، مجموعی طور پر تقریباً 36 دن، جنوری میں 30 روزے اور دسمبر کے آخر میں مزید 6 روزے۔ گریگورین کیلنڈر کے برعکس، جو زمین کی سورج کے گرد گردش پر مبنی ہے، اسلامی کیلنڈر قمری گردش پر قائم ہے۔ ایک قمری سال 354 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے، جو شمسی سال سے قریباً 11 دن چھوٹا ہے۔ وقت کے ساتھ یہ فرق اسلامی مہینوں کو چاروں موسموں میں گردش کراتا ہے، اور یہ سلسلہ تقریباً ہر 33 سال بعد دہراتا ہے۔ آخری بار ایسا 1997 میں ہوا تھا، اور 2030 کے بعد یہ دوبارہ 2063 میں پیش آئے گا۔ مسلمانوں کے لیے فجر سے غروبِ آفتاب تک روزہ رکھنا نہ صرف ایک مذہبی فریضہ ہے بلکہ روحانی پاکیزگی کا ذریعہ بھی ہے۔ تاہم رمضان کا تجربہ اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ کس موسم میں آتا ہے۔ سردیوں میں روزے کا دورانیہ نسبتاً کم ہوتا ہے، جبکہ گرمیوں میں بعض علاقوں میں یہ 17 گھنٹے سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔ اگرچہ فلکیاتی حسابات کے ذریعے رمضان کے آغاز کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، لیکن اس کی حتمی تاریخ کا اعلان چاند دیکھنے پر ہی کیا جاتا ہے۔ بہت سے اسلامی ممالک، جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے، چاند دیکھنے کے لیے انسانی مشاہدے پر انحصار کرتے ہیں، جبکہ بعض ممالک سائنسی طریقے استعمال کرتے ہیں۔ 2026 میں رمضان کا آغاز ممکنہ طور پر 17 سے 19 فروری کے درمیان ہوگا، اور متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ غالباً بدھ 18 فروری کو ہوگا۔ تاہم حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ