Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

کویت میں ’اہم تنصیبات‘ اور اہل تشیع کی مسجد پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام، داعش کے تین ارکان گرفتار

کویت میں ’اہم تنصیبات‘ اور اہل تشیع کی مسجد پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام، داعش کے تین ارکان گرفتار

کویت نے عالمی شدت پسند تنظیم داعش کے تین ارکان کو اہل تشیع کی ایک مسجد اور ملک کی ’اہم تنصیبات‘ پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے اس ذریعے نے کہا کہ یہ افراد داعش کے ایک سیل سے تعلق رکھتے تھے اور ان میں کم عمر افراد بھی شامل تھے۔ ان کا مقصد مذکورہ مسجد اور ایسے مقامات کو نشانہ بنانا تھا جو ملک کی اہم تنصیبات شمار ہوتے ہیں۔

کویت کی وزارتِ داخلہ اس سے قبل اعلان کر چکی ہے کہ اس نے داعش سے منسلک دو کم عمر افراد کو گرفتار کیا ہے، انھیں ایک عبادت گاہ پر حملے کے لیے دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کی تربیت دی گئی تھی۔

وزارت نے ایسے کویتی شہری کی گرفتاری کا بھی اعلان کیا تھا جو داعش کا رکن تھا اور ’اہم تنصیبات‘ پر حملے کے لیے ایک ڈرون تیار کر چکا تھا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn