International

قطر پر اسرائیلی حملہ: نیتن یاہو نے ٹرمپ کو پہلے سے آگاہ کیا یا نہیں؟ تضاد سامنے آ گیا

قطر پر اسرائیلی حملہ: نیتن یاہو نے ٹرمپ کو پہلے سے آگاہ کیا یا نہیں؟ تضاد سامنے آ گیا

قطر پر حالیہ اسرائیلی حملے سے متعلق واشنگٹن کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی یا نہیں؟ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات میں تضاد سامنے آ گیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ نیتن یاہو نے ٹرمپ کو حملے سے ڈھائی گھنٹے قبل آگاہ کر دیا تھا اور اگر ٹرمپ مخالفت کرتے تو کارروائی روکی جا سکتی تھی جبکہ امریکی حکام اور خود ڈونلڈ ٹرمپ نے اس مؤقف کی سختی سے تردید کی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں حملے کا علم عوامی ذرائع سے ہوا اور اسرائیل نے براہِ راست انہیں اعتماد میں نہیں لیا۔ امریکی حکام کے مطابق اطلاع اُس وقت دی گئی جب اسرائیلی طیارے پہلے ہی روانہ ہوچکے تھے اور میزائل فضا میں تھے، اس لیے ردعمل کا کوئی موقع نہیں تھا۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا، حملے میں 5 حماس ارکان اور ایک قطری سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔ اس حوالے سے حماس کا کہنا تھا کہ اُن کے مرکزی رہنما کارروائی سے کچھ دیر پہلے عمارت چھوڑ چکے تھے، اس لیے وہ محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد اسرائیل نے بیان جاری کیا تھا کہ یہ کارروائی اس کا یک طرفہ فیصلہ تھی اور وائٹ ہاؤس کے بیان میں واقعات کی درست عکاسی کی گئی ہے۔ اسرائیل کا قطر پر یہ حملہ ناصرف امریکا اور اسرائیل کے تعلقات میں نئی کشیدگی کا باعث بنا ہے بلکہ قطر اور واشنگٹن کے تعلقات پر بھی سوالات کھڑے کر رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس واقعے سے اسرائیل کی خطے میں تنہائی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments