International

قطر میں حماس قیادت نے غزہ معاہدے میں رکاوٹیں ڈالیں، نیتن یاہو

قطر میں حماس قیادت نے غزہ معاہدے میں رکاوٹیں ڈالیں، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ قطر میں مقیم حماس قیادت کا خاتمہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ روکنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دور کر دے گا۔ نیتن یاہو نے یہ الزام بھی لگایا کہ قطر میں حماس قیادت نے غزہ معاہدے میں رکاوٹیں ڈالیں، قطر میں موجود حماس قیادت کو غزہ کے لوگوں کی فکر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس قیادت نے جنگ کو غیر معینہ مدت تک کھینچنے کے لیے جنگ بندی کی تمام کوششیں روکیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے منگل کو دوحا میں حماس قیادت کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا تھا، حملے میں 6 افراد شہید ہوئے تھے۔ حماس کے مطابق قیادت کا کوئی فرد شہدا میں شامل نہیں تھا۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments