International

قطر: لائیو نشریات کے دوران ہنگامی میزائل الرٹ جاری، ویڈیو وائرل

قطر: لائیو نشریات کے دوران ہنگامی میزائل الرٹ جاری، ویڈیو وائرل

ایران کی جوابی کارروائیوں کے بعد قطر میں ہنگامی میزائل الرٹ کے باعث الجزیرہ انگلش کی لائیو نشریات اچانک معطل ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد قطر میں ایمرجنسی میزائل الرٹ جاری ہوا، جس کی آواز الجزیرہ انگلش کے براہِ راست پروگرام کے دوران سنی گئی۔ 42 سیکنڈ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینکر ایک مہمان سے گفتگو کر رہی تھیں کہ اچانک خطرے کی گھنٹی بجنے لگی اور پروگرام میں خلل پڑ گیا۔ بعد ازاں اینکر نے ناظرین کو بتایا کہ یہ وہ ہنگامی الرٹ ہے جو دوحہ میں رہائشیوں کو فوری حالات میں موبائل فون پر موصول ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر میں قومی ہنگامی الرٹ سسٹم فعال ہو گیا ہے، ایک ایرانی میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے ہنگامی صورتحال میں اینکر کے پُرسکون رویے کو سراہا۔ ایک صارف نے لکھا کہ انٹرویو لینے والی خاتون انتہائی پروفیشنل ہیں، بہترین انداز میں صورتحال سنبھالی، جبکہ ایک اور صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتنی پُرسکون کیسے رہیں؟ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ یقین نہیں آتا یہ سب ہو رہا ہے، یہ خوفناک ہے۔ یہ واقعہ ایران کی جانب سے امریکا اور اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے میزائل حملوں کے بعد پیش آیا۔ امریکا نے اپنی کارروائی کو آپریشن ایپک فیوری جبکہ اسرائیل نے آپریشن رورنگ لائن کا نام دیا تھا۔ ایران نے قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور اردن میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments