International

کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالیں گے، حزب اللہ کا اعلان

کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالیں گے، حزب اللہ کا اعلان

حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل اور امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لبنانی حکام ”گولوں کی بوچھاڑ کے نیچے” مذاکرات کریں۔ وہ ہمارے وجود کو ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم اپنے آپ، اپنے عوام اور اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔ ہم ہر چیز قربان کرنے کو تیار ہیں اور ہرگز ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی ویژن پر اپنے نشری خطاب میں حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ گزشتہ سال کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، جس کا مقصد اسرائیل اور ان کی جماعت کے درمیان ایک سال سے زائد جاری جھڑپوں کا خاتمہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت لبنانی ریاست کی اس سفارتی کوششوں کی حمایت کرتی ہے، جو اسرائیلی حملے روکنے کے مقصد سے کی جا رہی ہیں۔ البتہ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں شہری نمائندے کی شمولیت پر تنقید کی۔ حزب اللہ سربراہ رہنما کا کہنا تھا کہ ریاست نے ”جارحیت ختم کرنے اور نومبر 2024 کے سیز فائر معاہدے کو نافذ کرنے کے لیے سفارت کاری کا راستہ اختیار کیا ہے اور ہم اسے اسی سمت میں جاری رکھنے کی حمایت کرتے ہیں۔ بدھ کو لبنانی اور اسرائیلی شہری نمائندوں نے دہائیوں بعد پہلی بار براہِ راست بات چیت کی۔ لبنان حکومت کے مطابق اس کا مقصد لبنان میں ایک نئی جنگ کے امکانات کو روکنا ہے۔ نعیم قاسم نے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے حکام سے اس کا از سر نو جائزہ لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسے اگست میں فوج کو حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی ذمہ داری سونپنے کے گناہ کے اوپر ایک اضافی غلطی سمجھتے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ کیا آپ نے مفت رعایت دے دی؟ یہ رعایت نہ تو دشمن کے موقف کو بدلے گی، نہ اس کی جارحیت کو اور نہ ہی قبضے کو۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments