International

کسی ملک کو دنیا پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا حق حاصل نہیں، چین

کسی ملک کو دنیا پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا حق حاصل نہیں، چین

بیجنگ: چین نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لئے فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو بین الاقوامی معاملات پر بالادستی کا حق حاصل نہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس کے ترجمان لو کنجیان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس مقصد کے لیے چین ذمہ دار بڑے ملک کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ترجمان نے کہا کہ چین موجودہ پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کے درمیان باہمی احترام اور برابری خواہ وہ بڑے ہو یا چھوٹے، تاریخ کی ترقی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصول کا تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو بین الاقوامی معاملات پر بالادستی حاصل کرنے، دوسرے ممالک کے مستقبل بارے فیصلے کرنے یا ترقی کے فوائد پر اجارہ داری قائم کرنے اور دنیا پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا حق حاصل نہیں۔

Source: scoial media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments