معروف فلم ساز و ہدایتکار اور ٹیلی ویژن پرسنالٹی کرن جوہر گزشتہ شب آئیفا ایوارڈ 2024 کے دوران اس وقت حیران ہوگئے جب انہیں ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ انکی سنیما میں خدمات پر دیا گیا۔ اس تقریب کی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب انٹر نیشنل انڈین فلم اکیڈیمی ایوارڈ (آئیفا) دینے کےلیے شاہ رخ خان اور وکی کوشل انکا نام پکارتے ہیں تو وہ بالکل حیران ہوجاتے ہیں۔ اس موقع پر وہ ایوارڈ لینے کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے پاؤں چھوتے ہیں۔ اس سے قبل جب شاہ رخ خان کرن جوہر کو اسٹیج پر بلاتے ہیں تو وہ کرن کو ایسا جانشین قرار دیتے ہیں جو اپنے والدین کی وراثت آگے بڑھاتے ہیں۔ شاہ رخ خان کرن جوہر کو اپنا بھائی، دوست اور اچھے و برے وقت کا پارٹنر قرار دیتے ہوئے تقریب کے شرکا سے انکا زور دار تالیوں میں استقبال کرنے کی درخواست بھی کرتے ہیں۔ اس دوران وکی کوشل کہتے ہیں کہ آئیفا نے کرن جوہر کو انڈین فلم انڈسٹری میں 25 سال مکمل کرنے اور ایک میراث کی تخلیق پر یہ اعزاز دیا ہے۔
Source: Social Media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق کو گرفتاری کے بعد رہائی مل گئی
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک
فلم کا خطرناک سین حقیقی سانحے میں تبدیل، اسٹنٹ مین موہن راج زندگی کی بازی ہار گیا
اداکار کوٹا سرینواس راؤ چل بسے
سیف علی خان کے بعد کرینہ کپور پر بھی حملہ کیا گیا تھا؟