کرکٹ آسٹریلیا کو ایشیز سیریز مہنگی پڑ گئی، سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ جلدی ختم ہو جانے کی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا کو ایک بار پھر لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔ ایشیز سیریز میں دوسری بار کرکٹ آسٹریلیا کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے، ایم سی جی ٹیسٹ دوسرے روز ہی انگلینڈ کی جیت کے ساتھ ختم ہوا۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں اتوار کو تیسرے روز 90 ہزار شائقین کی آمد متوقع تھی جبکہ پرتھ ٹیسٹ دو دن میں ختم ہو جانے کی وجہ سے میزبان بورڈ کو 4 ملین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ دو دن میں ختم ہو جانے پر پرتھ ٹیسٹ سے بھی زیادہ نقصان کا خدشہ ہے، کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ٹوڈگرین برگ بھی ٹیسٹ میچز جلدی ختم ہونے پر پریشان ہیں۔ ٹوڈ گرین برگ نے ٹیسٹ میچ کے پچز کی تیاری پر براہ راست اثرانداز ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مختصر ٹیسٹ میچز بورڈ کے ریونیو کے لیے اچھے نہیں ہیں، سیریز کے اختتام پر ہم اس ایشو پر غور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں وکٹ کی تیاری میں ہماری مداخلت نہ کرنے کی پالیسی رہی ہے۔ واضح رہے کہ ایم سی جی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے 4 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ ایم سی جی ٹیسٹ کے پہلے روز شائقین کا ریکارڈ قائم ہوا، 94 ہزار 199 افراد نے پہلے دن میچ دیکھا۔ ایم سی جی ٹیسٹ کے دوسرےروز 92 ہزار 45 افراد نے اسٹیڈیم میں میچ دیکھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں