International

کراچی سپر ہائی وے پر آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم، 13 افراد ہلاک

کراچی سپر ہائی وے پر آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم، 13 افراد ہلاک

کراچی کے قریب سپر ہائی وی پر ٹریفک حادثے میں کم از کم دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان حسان الحبیب کا کہنا ہے کہ کاٹھوڑ کے مقام پر ایک تیز رفتار آئل ٹینکر تیز رفتاری کے باعث مسافر بس سے ٹکرا گیا اور ساتھ میں چلنے والی وین پر گر گیا۔ انھوں نے بتایا کہ مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے ٹینکر کے ٹکرا جانے کے باعث 13 افراد ہلاک ہوئے جن میں چار بچیاں دو بچے اور دو خواتین شامل ہیں جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہیں۔ حادثے کے بعد آئل ٹینکر سے تیل سڑک پر پھیل گیا اور ایم نائن پر دونوں اطراف میں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ ایدھی حکام کے مطابق سات لاشیں فاطمہ بقائی پلازہ ہسپتال اور دو بچیوں کی لاشوں سمیت متعدد زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے مدد سے سول ہسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔ وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے بھی 13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ ڈی ایچ اے سٹی کے قریب موٹروے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ کے مطابق ریسکیو 1122کی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ضیاء الحسن لنجار کے مطابق حادثے کے بعد سڑک کو کلیئر کر دیا گیا، ٹریفک کی روانی بحال ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments