International

کراچی میں خودکش حملے کے لیے لائی گئی بچی کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی میں خودکش حملے کے لیے لائی گئی بچی کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی : سندھ پولیس کی بروقت کارروائی نے پاکستان کے شہر کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا خودکش حملے کے لیے لائی گئی بچی کو حراست میں لے لیا گیا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سندھ پولیس کی بروقت کارروائی نے کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا اور ایک بچی کو حراست میں لیا گیا ہے، جس کو خودکش حملے کے لیے بلوچستان سے لایا گیا تھا۔ وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ ریاست مخالف عناصر نے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کر کے بچی کی ذہن سازی کی۔ متاثرہ بچی کی شناخت مکمل طورپرخفیہ رکھی جا رہی ہے۔ریاست اس کی عزت، تحفظ اور مستقبل کی ضامن ہے. ضیا الحسن لنجار نے بتایا کہ دہشتگردوں کا نیا نشانہ ہمارے بچے ہیں۔ اس کے لیے سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے۔ کالعدم بی ایل اے، بی ایل ایف خواتین اور کم عمر بچیوں کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے اور اس کے لیے نوعمر لڑکے، لڑکیوں کو ورغلایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی قسم کی مزاحمت نہیں بلکہ بچوں کا استحصال اور دہشتگردی ہے۔ یہ اب کم عمر بچیوں کو بھی موت کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ 25 دسمبر کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کم عمر بچی کو بحفاظت تحویل میں لیا گیا۔ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور انتہا پسند مواد کے ذریعے معصوم ذہن کو زہر آلود کیا گیا۔ بچی والدہ سے چھپ کر موبائل استعمال کرتی رہی اور دہشت گرد ہینڈلرز نے اسی کمزوری کا فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم دہشت گرد نیٹ ورک نے کم عمر بلوچ بچی کو خودکش حملہ آور کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی۔ اس کی پاکستان مخالف اور غیر ملکی پشت پناہی یافتہ مواد کے ذریعے ذہن سازی کی گئی۔ ایک ہینڈلر نے ہمدردی اور مدد کے بہانے رابطہ کیا اور خودکش حملے پر اکسانا شروع کیا۔ ایڈیشنل آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ گھر والوں سے جھوٹ بول کر بچی کو کراچی بھیجا گیا۔ پولیس چیکنگ کے باعث ہینڈلر مطلوبہ مقام تک نہ پہنچ سکا اور سازش بے نقاب ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک موبائل پورے خاندان کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ والدین بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی نفرت اور دہشت گرد مواد کے خلاف سخت چیکس لگائیں۔ ایسے عناصر کے اکاؤنٹس بند کریں اور الگورتھمز درست کریں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments