International

کراچی کے گل پلازہ میں آگ لگنے سے چھ افراد جاں بحق، 30 زخمی

کراچی کے گل پلازہ میں آگ لگنے سے چھ افراد جاں بحق، 30 زخمی

کراچی کے علاقے صدر میں واقع گُل پلازہ میں لگنے والی آگ سے اب تک چھ افراد کی ہلاکت اور 30 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سنیچر کی شب 10 بج کر 15 منٹ پر گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پلازے کا ایک حصہ آگ کی شدت کے باعث گر چکا ہے اور آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں۔ خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پولیس اور ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی رات 10 بجے کے بعد فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پلازے میں جب آگ لگی اور تیزی سے پھیلنے لگی تو کئی دکاندار یا تو اپنی دکانیں بند کر رہے تھے یا پہلے ہی وہاں سے جا چکے تھے۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پانے کے بعد تحقیقات شروع کی جائیں گی۔ ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائر فائٹرز حفاظتی لباس پہن کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سیڑھیوں، واٹر کینن اور پائپوں کی مدد سے عمارت کے مختلف حصوں میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق آگ مال کے اس حصے میں لگنے کے بعد تیزی سے پھیل گئی جہاں دکانداروں نے درآمد شدہ کپڑے، ملبوسات اور پلاسٹک کی گھریلو اشیاء ذخیرہ کر رکھی تھیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments